the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
بیدر۔20؍ڈسمبر۔(اعتمادنیوز)۔
مفتی محمداشرف علی صاحب باقوی مدظلہ مہتمم دارالعلوم سبیل الرشاد بنگلور نے یہاں جاری بنگلور بک فیسٹول میں سلام سنٹرکے ’’قرآن سب کے لئے‘‘ پویلین کا افتتاح فرمایا اورسیرت رسولؐ پر لکھی گئی کتاب’’فالومی‘‘ کے تیسرے ایڈیشن کابھی اجراء کیا ۔ اس موقع پر مفتی صاحب نے کہاکہ قرآن مجید جب سے نازل ہوا ہے وہ ہمیشہ تازہ ہے اورہر ماحول ودور کے لئے رہنمائی عطا کرتا ہے ۔ حالات کتنے ہی ابتر کیوں نہ ہوں اسے پڑھاجائے اوراسی سے راہنمائی حاصل کی جائے ۔آج اسلام دشمن طاقتیں مستقل سازشوں میں لگی ہوئی ہیں ۔اسلام قرآن اور اس کے رسول کے متعلق غلط فہمیاں پھیلا رہی ہیں ۔ایسے ماحول میں مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ قرآن کی اُن آیات کو لوگوں کے سامنے پیش کریں جو اس کے نہ ماننے والوں کے ساتھ امن، آشتی اوراخوت کے ساتھ زندگی گزارنے کی بات کرتی ہیں ۔قرآن کہتا ہے جو لوگ تمہارے ساتھ نہیں جھگڑتے ہیں ۔ اورتمہیں ملک بدرکرنے کا حکم نہیں دیتے ہیں ان کے ساتھ عدل وانصاف کے ساتھ پیش آؤ۔آج ہم ہمارے ملک میں ایک دستور کے تحت زندگی گذار رہے ہیں۔ یہاں بے شمارغیر مسلمین صاف ذہن کے اورسیکولر ہیں ۔ ان کے ساتھ مل کر ہمیں اس ملک میں کام کرنے کی ضرورت ہے ۔اس سلسلے میں سلام سنٹر ایک نہایت ہی اہم ،ضروری اورمفید خدمت انجام دے رہا ہے ۔ یہ کام ضرور اﷲ اور اس کے رسولؐ کو پسند آئے گا۔ مولانا نے سید حامدمحسن چیرمین سلام سنٹر کو ان کی خدمات پر مبارکباد پیش کی اورکہا کہ ’’اﷲ کا نام لے کر آپ یہ عظیم کام کرتے رہیے ۔اﷲ نے آپ کے اندر کافی ہمت اورصلاحیت عطا کی ہے ۔‘‘اس موقع پر جناب سید حامد محسن نے کہا کہ آنے والے مہینے ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے ’’فالومی‘‘ کے



تیسرے ایڈیشن کی بڑی تعداد میں کتابوں کو شائع کیا ہے ۔ تیسرے ایڈیشن کا رسم اجراء بھی مولانا نے فرمایا ۔’’فالومی‘‘ سیرت رسولؐ پر جناب سید حامد محسن کی تصنیف کردہ کتاب ابھی تک 80 ہزار کی تعداد میں ملک کی 6 زبانوں میں شائع ہوچکی ہے ۔انٹرنیٹ پر بھی اس کتاب کو شائع کیا گیا ہے جسے ابھی تک تقریباً 50 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں ۔پویلین کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد مولانا بہت ہی متاثر ہوئے اور دعاء فرمائی۔ یہ پویلین شہرکے معتبر علاقے جے پی نگر میں واقع اعلان کنونشن سنٹر ،بریگیڈ ملینیم میں ہے ۔اس کنونشن سنٹر کے اطراف تقریباً 4 ہزار مکانات ہیں جس میں اکثریت آئی ٹی شعبہ سے تعلق رکھنے والے حضرات کی ہے ۔اس نمائش کا افتتاح ریاستی گورنر نے کیا تھا۔ اپنی تقریر میں ریاستی گورنر نے اس بات کی تلقین کی کہ لوگ مختلف تقاریب میں قیمتی گلدستے اورپھولوں کے ہار پیش کرتے ہیں اس کے بجائے کتابیں پیش کرنا چاہئے ۔مسٹر سید حامد محسن نے عامۃ المسلمین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مذکورہ نمائش میں حاضرہوکر سلام سنٹر کے پویلین پر حاضری دیں اس سے دعوتی کام کی اہمیت اور ضرورت کا اندازہ ہوتا ہے ۔ آپ نے مفتی محمداشرف علی صاحب مدظلہ کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ’’مفتی صاحب ہمیشہ میری ہمت افزائی اور رہنمائی فرماتے رہے ہیں ۔ ان کی سرپرستی میرے لئے بڑی ہمت کا باعث بنے۔پویلین کے افتتاحی تقریب میں جناب سید حامد محسن کی اہلیہ ،والدہ وبرادران کے علاوہ جناب فیروز عبداﷲ سیٹھ بھی شامل تھے ۔ایسا سماں بہت کم دیکھنے میں ملتا ہے کہ ایک خاندان پوری طرح دعوتی جدوجہد میں اپنے آپ کو لگایا ہے ۔یہ سعادت جس خاندان کو ملتی ہے نصیب والا ہی ہوتا ہے ۔اﷲ ملت میں ایسے بے شمار خاندان پیدا فرمائے ۔آمین
تصویر ای میل
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.